نیو یارک۔وزیراعظم شہباز شریف ان دنوں امریکا روانگی سے قبل لندن میں دو روزہ دورے پر ہیں، جہاں پاکستان اور بنگلہ دیش کی قیادت کے درمیان نیویارک میں ملاقات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف اور ڈاکٹر یونس کے درمیان کل ملاقات ہوگی، جس میں پاک بنگلہ دیش تعلقات کی بحالی پر گفتگو ہوگی۔ملاقات کے دوران مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاسوں کو باضابطہ بنانے اور مشترکہ بزنس کونسل کے اجلاس کے جلد انعقاد پر بھی مشاورت ہوگی۔ مزید یہ کہ شہباز شریف نے سیلابی صورتحال کے حوالے سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر کو خط بھی ارسال کر دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم آج لندن سے نیویارک روانہ ہوں گے اور پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح 5 بجے نیویارک پہنچیں گے۔علاوہ ازیں، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹامر سے شہباز شریف کی ملاقات 25 ستمبر کو ہوگی۔