لاہور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے راستے میں رکاوٹ بنے ٹرک کے شیشے کو رائفل سے توڑ دیا۔خیبرپختونخوا سے قافلے کے ساتھ لاہور جلسے کے لیے آنے والے وزیراعلیٰ جب فیروز والہ کالا شاہ کاکو میں پہنچے تو راستے میں رکاوٹیں دیکھ کر ناراض ہوگئے۔ علی امین گنڈا پور غصے میں اپنی گاڑی سے اترے اور ٹرک کے شیشے کو رائفل سے توڑ دیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ساتھ موجود دیگر افراد نے ٹرک کے اندر بیٹھ کر اسے راستے سے ہٹا دیا، جس کے بعد قافلہ موٹروے کی طرف بڑھ گیا۔ انتظامیہ نے وہاں سڑک کو کنٹینر لگا کر بند کر رکھا تھا۔مزید برآں، فیروزوالا کالا شاہ کاکو موٹروے انٹرچینج پر پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس پر حملہ کیا اور ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔