کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں انڈسٹری میں اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
نعیمہ بٹ نے حال ہی میں اپنے ساتھی اداکار عماد عرفانی کے ساتھ برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک خصوصی انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنے کیریئر اور مختلف موضوعات پر بات کی۔ اداکارہ نے کہا کہ شوبز میں کئی بار ان پر زور دیا گیا کہ وہ اپنے بال کٹوا لیں، کیونکہ لمبے بالوں کی وجہ سے اسٹائلنگ مشکل ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں بتایا گیا کہ اگر وہ اپنے بال چھوٹے کر لیں تو زیادہ ماڈرن لگیں گی۔ مگر نعیمہ نے اپنی باتوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی کسی کی بات نہیں مانی اور اپنے لمبے بالوں کے فیصلے پر قائم رہیں گی، کیونکہ یہ ان کے لیے بہت خاص ہیں۔
نعیمہ نے یہ بھی بتایا کہ پہلے ان کے بال گھٹنے تک لمبے تھے، لیکن انہوں نے ایک بار تھوڑے سے بال کٹوائے، اور اب وہ دوبارہ ایسا نہیں کریں گی۔
اس وقت نعیمہ بٹ مقبول ڈرامہ سیریل “کبھی میں کبھی تم” میں رباب نامی امیر زادی کا منفی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس ڈرامے میں ان کی شاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کے خوبصورت اور لمبے بال بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ دیگر کاسٹ میں ہانیہ عامر، فہد مصطفیٰ، عماد عرفانی، بشریٰ انصاری، جاوید شیخ، اور مایا خان شامل ہیں۔