تہران: افغانستان کے ایرانی دورے پر موجود ایک عہدیدار کی جانب سے قومی ترانے کی توہین کرتے ہوئے کھڑے نہ ہونے پر افغان سفارت خانے کے قائم مقام سربراہ کو طلب کر کے احتجاج کیا گیا۔خبر ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق، تہران میں اسلامی اتحادی کانفرنس کے دوران افغان عہدیدار ایرانی قومی ترانہ بجانے پر کھڑا نہیں ہوا، جس پر افغان وفد نے معذرت کی۔افغان عہدیدار نے وضاحت کی کہ وہ اس لیے کھڑے نہیں ہوئے کیونکہ طالبان نے عوامی سطح پر موسیقی پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ایران کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ افغان عہدیدار کے اس غیر روایتی اور ناقابل قبول اقدام کے بعد شدید احتجاج کیا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ اسلامی اتحادی کانفرنس میں کابل کے نمائندے نے اسلامی جمہوریہ ایران کے قومی ترانے کی توہین کی، جس کی بھرپور مذمت کی گئی اور اسے سفارتی آداب کے خلاف قرار دیا گیا۔