اسلام آباد: اگست 2024 میں ترسیلات زر میں 40 فیصد اضافہ دیکھا گیا، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات کا حجم 8.581 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق، اگست میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات کا حجم 2.94 ارب ڈالر رہا، جو اگست 2023 میں 2.09 ارب ڈالر کی ترسیلات کے مقابلے میں 0.85 ارب ڈالر یا 40 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ اگست 2024 میں سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 165 ملین ڈالر کی ترسیلات ارسال کیں، جس سے ستمبر 2020 سے اب تک ان اکاؤنٹس کے ذریعے بھیجی جانے والی ترسیلات کا مجموعی حجم 8.581 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔