گوجرانوالہ: جائیداد کے تنازع پر بھائی نے 2 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد کو قتل کردیا۔
کینٹ پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر ملزم عباس نے دیگر کے ساتھ مل کر اپنے دونوں بھائیوں اور 2 کزنز کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ بھائیوں کے درمیان مکان کا تنازع چل رہا تھا۔
گھر میں شادی کی تقریب کل ہی ختم ہوئی تھی۔ آج صبح پانچ بجے ملزم عباس دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوکر دروازہ کھول کر دیگر ملزمان کو بھی گھر میں لے آیا۔ ملزمان نے سوتے ہوئے چاروں کو قتل کر کے فرار ہو گئے۔
سوات، ساس کو قتل کرکے بہو نے ڈکیتی کا روپ دیدیا
ملزم عباس نے سگے بھائیوں اسد اور احمد اور چچا زاد اظہر اور داماد امانت کو بھی قتل کیا۔
پولیس کی نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا، اور گھر سے شاہد بھی اکٹھے کرلئے۔