لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ کیس میں ملزم یاسر علی کی ضمانت کی درخواست کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خارج کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم یاسر علی نے خلیل الرحمان قمر سے رقم کا مطالبہ کیا تھا۔
فیصلے میں مزید وضاحت کی گئی کہ ملزم کی فون کالز اور موبائل کا سی ڈی آر خلیل الرحمان قمر کے ساتھ میچ کر رہا ہے، اور ملزم کو شناخت پریڈ میں پہچانا بھی گیا ہے۔
عدالت نے یہ بھی بیان کیا کہ ملزم سے مال مقدمہ برآمد ہوا ہے اور اس کے خلاف کرمنل مٹیریئل موجود ہے، جس کی بنیاد پر ملزم کی ضمانت درخواست کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
مدعی کی جانب سے مدثر چوہدری اور زین قریشی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔