بہو نے مبینہ طور پر ساس کو قتل کرڈکیتی کا روپ دے دیا۔
سوات مینگورہ کے علاقہ بارامہ میں ساس کے منہ پر بہو نے تکیہ رکھ کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق بہو نے ساس کو قتل کرکے ڈکیتی کا ڈرامہ رچا دیا۔ واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے۔
پولیس کے تفتیش کرنے پر حقیقت سامنے آگئی۔ مقدمہ درج کرلیا گیا اور پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے لیا۔