ممبئی: بالی ووڈ کے معروف فلم ساز روہت شیٹھی نے اپنی مشہور فلم سیریز “سنگھم” کی اگلی فلم “سنگھم اگین” کے کلائمیکس میں اہم تبدیلیاں کی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، روہت شیٹھی نے “سنگھم اگین” کی نمائش سے دو ماہ قبل کلائمیکس کے ایکشن مناظر کو مزید جاندار اور بھرپور بنانے کے لیے نئے سینز کا اضافہ کیا ہے۔ ان نئے مناظرات کی شوٹنگ ممبئی کی ایک سگریٹ بنانے والی فیکٹری میں کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق، کلائمیکس کے نئے مناظر میں ایکشن سین کو حقیقی محسوس کرانے کے لیے 500 افراد کو جمع کیا گیا، تاکہ بڑا ہجوم دکھایا جا سکے۔
فلم “سنگھم اگین” کی کاسٹ میں اجے دیوگن اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، جبکہ دپیکا پڈکون، اکشے کمار، رنویر سنگھ، اور ٹائیگر شروف سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز نے اسپیشل انٹری دی ہے۔ “سنگھم اگین” یکم نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔