اسلام آباد: تحریک انصاف کے اراکین کی گرفتاری میں سپیکر قومی اسمبلی کے کردار کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق، اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے پارلیمنٹرینز کی گرفتاری سے پہلے سپیکر قومی اسمبلی کو مطلع کیا اور گرفتار ارکان کی فہرست بھی فراہم کی۔ پولیس نے بھی گرفتاریوں سے قبل سپیکر کو آگاہ کیا۔ اسلام آباد پولیس نے گرفتار اراکین کے خلاف درج ایف آئی آر کی کاپی سپیکر ایاز صادق کو بھیج دی اور ریاست مخالف تقریر کرنے پر درج مقدمات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔قومی اسمبلی کے قاعدہ 103 کے مطابق، کسی رکن کی گرفتاری کے معاملے میں سپیکر قومی اسمبلی کو اطلاع دینا ضروری ہے۔