اسلام آباد، پولیس نے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہو کر سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ حامد رضا اور پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، قومی اسمبلی کے اندر کی روشنیوں کو بند کر دیا گیا، جس کے بعد چند اہلکار سول کپڑوں میں پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہو گئے۔ باہر موجود پولیس نے اپنی پوزیشن سنبھال لی۔
صاحبزادہ حامد رضا کو نقاب پوش اہلکاروں نے پارلیمنٹ کے اندر سے حراست میں لیا، اور پی ٹی آئی کے نسیم علی شاہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم، عامر ڈوگر، زین قریشی، اور دیگر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ موجود دو سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا، جو پارلیمنٹ سروس سینٹر کے باہر موجود تھے۔
قبل ازیں پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ کے باہر سے، جبکہ شعیب شاہین کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی جلسے کے منتظمین کے خلاف تین مقدمات درج کیے گئے ہیں: ایک، جلسہ مقررہ وقت پر ختم نہ کرنے پر؛ دوسرا، روٹ کی خلاف ورزی پر؛ اور تیسرا، ایس ایس پی سیف سٹی سمیت دیگر اہلکاروں پر پتھراؤ کرنے پر۔