سیول: جنوبی کوریا نے اطلاع دی ہے کہ شمالی کوریا نے سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات نہ کرنے پر 30 فوجی افسران کو پھانسی دے دی ہے۔ جنوبی کوریا کے میڈیا اور خفیہ ایجنسیوں نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ پھانسیاں شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن کے حکم پر دی گئی ہیں۔ رواں سال جولائی میں شمالی کوریا میں شدید سیلاب نے ہزاروں مکانات کو تباہ کر دیا اور 1500 سے زائد افراد کی ہلاکت یا گمشدگی کا سبب بنا۔ جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ کم جونگ اُن نے اس تباہی پر شدید غصے کا اظہار کیا اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی۔ شمالی کوریا نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔