عزہ: جبالیا میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ شہری دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عبدالحیی مرسی اور ان کے اہل خانہ شہید ہو گئے۔
شہری دفاع کے ترجمان نے تصدیق کی کہ اسرائیلی حملے میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی رہائشگاہ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے اہل خانہ بھی شہید ہو گئے۔
رپورٹس کے مطابق، صیہونی افواج کے حملوں میں اب تک شہری دفاع کے 83 اہلکار شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں 33 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ جنوبی لبنان میں بھی 3 ایمرجنسی اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ، اردن کی سرحد پر ایک مسلح حملہ آور نے فائرنگ کر کے 3 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا، جس کے جواب میں کی گئی فائرنگ میں حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔