اسلام آباد ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے جلسے کے شرکاء کی جانب سے اسلام آباد پولیس پر بلا اشتعال پتھراؤاور فائرنگ کا فوری نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے
وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی ایس ایس پی شعیب خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان کی خیریت دریافت کی اور ہدایت کی کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔