اسلام آباد: شیر افضل مروت نے اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر پی ٹی آئی کے جلسے کے حوالے سے ایک ویڈیو پیغام میں تمام کارکنان اور شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے دفاتر پر پہنچیں۔ شیر افضل مروت نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ موجودہ حالات درست ہیں اور ہم کل دوپہر بارہ بجے اپنے ایف ایٹ دفتر سے جلسہ گاہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ انہوں نے اسلام آباد، راولپنڈی، اور دیگر شہروں کے کارکنان سے درخواست کی کہ وہ اپنے دفاتر پر پہنچیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہاں سے جلسہ گاہ کے لیے قافلے کی صورت میں روانہ ہوں گے اور ہمیں پوری قوت اور اتحاد کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچنا ہے۔ اگر راستے میں کوئی رکاوٹ یا سڑک بند ہو جائے تو اس کو بھی ہٹا دینا ہے۔