ٹیکسلا۔وزیراعظم شہباز شریف کی سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کے گھر آمدپہنچ گئے اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔جمعہ کے روز وزیر اعظم شہباز شریف اچانک سابق لیگی رہنما چوہدری نثار کے گھر پہنچے جہاں پر چوہدری نثار اور ان کے بیٹوں نے وزیر اعظم کا استقبال کیا ،وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے ،اس موقع پر وزیر اعظم نے چوہدری نثار علی سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور ان کی درجات بلندی کے لئے دعا کی اور بعد ازاں وزیر اعظم اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئے ۔