اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے بیان دیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا کشمیر کے بارے میں بیان یکطرفہ ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ کشمیر کے حق خودارادیت کا فیصلہ کشمیری عوام کریں گے اور کشمیر کے مستقبل کا تعین اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس سلسلے میں ایک تفصیلی اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں انہوں نے برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لین سے ملاقات کی ہے اور آج برطانیہ کے نائب وزیراعظم سے بھی ملیں گے۔ اسحاق ڈار برطانوی پارلیمنٹ کے حکام اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے یہ بھی بتایا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی فارن سیکرٹری نے کی، جنہوں نے غزہ اور اسلاموفوبیا پر بھی بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران جموں وکشمیر رابطہ گروپ کا ایک اجلاس بھی ہوا۔