لاہور، خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری مسترد کر دی گئی ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پر سماعت ہوئی۔
کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کی۔
مزید پڑھیں۔۔۔۔۔خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
خلیل الرحمان قمر کی جانب سے وکیل زین علی قریشی اور مدثر چودھری نے دلائل پیش کیے۔
عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری کو خارج کرنے کا حکم دے دیا۔