اسلام آباد ۔وفاقی حکومت نے تاجروں کو ٹیکس چھوٹ دینے سے صاف انکار کردیا ہے،وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کو ٹارگٹڈ سبسڈی پر اعتراض نہیں ہے، بی آئی ایس پی کے ذریعے مستحق طبقے کو سبسڈی دی جاسکتی ہے، اس حوالے سے رواں ہفتے وزرائے اعلیٰ سے بات چیت ہوگی اور ملک بھر میں یکساں پالیسی نافذ ہوگی، وفاقی سیکرٹری خزانہ بھی صوبائی سیکرٹری سے بات چیت کریں گے جب کہ اسی مہینے صوبوں سے مل کر قومی مالیاتی معاہدہ تیار کیا جائے گا۔ وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ بیرونی فنانسگ کا 2 ارب ڈالر کا گیپ ہے، اسے پورا کرنے کے لیے ایڈوانس سطح پربات چیت جاری ہے، کمرشل لون کے لیے اس وقت معاہدہ ہونا ضروری ہے، قرض رول اورر کے لیے بات چیت حتمی مرحلے میں ہے اورمثبت انداز میں چل رہی ہے، دوست ممالک کے متعلقہ ادارے جلد اپنی حکومتوں کو اس بارےمیں آگاہ کریں گے، ایف بی آر کا ٹیکس وصولیوں کا ہدف ڈیجیٹلائزیشن اور انفورسمنٹ سے پورا کریں گے۔