اسلام آباد۔ الجزائر میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی قرات کے مقابلے میں سوات سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ محمد بشر نے شرکت کی اور چوتھی پوزیشن حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا۔ محمد بشر نے اس معزز مقابلے میں چوتھی پوزیشن کے ساتھ ساتھ 1500 ڈالر کا انعام بھی جیتا۔ الجزائر میں 18 سے 31 اگست تک منعقد ہونے والے اس بین الاقوامی قرات کے مقابلے ‘مزامیر داؤد’ میں 15 سے زائد ممالک کے امیدواروں نے حصہ لیا۔ اس مقابلے کا اہتمام ایک نجی میڈیا ہاؤس نے کیا تھا، جو ہر سال اس نوعیت کے مقابلے کی میزبانی کرتا ہے جس میں دنیا بھر کے نوجوان قاری حسن قرات کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں، الجزائر کی وزارتِ مذہبی امور و اوقاف ہر سال صدر عبدالمجید تبون کی نگرانی میں بین الاقوامی حسن قرات کے مقابلے کا انعقاد کرتی ہے۔