ممبئی۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن کے درمیان طلاق کی خبریں گردش میں ہیں، اسی دوران اداکارہ اپنے سسرال پہنچ گئی ہیں۔ بالی ووڈ کے اسٹار امیتابھ بچن کی بہو ایشوریا رائے اپنی بیٹی کے ساتھ سسرال میں پہنچ گئی ہیں۔ ایشوریا رائے کی امیتابھ بچن کے گھر، جسے ‘جلسہ’ کہا جاتا ہے، آمد کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی ہیں۔ یہ ویڈیو حالیہ دنوں کی ہے، جس میں ایشوریا کو سبز سوٹ میں اور آرادھیا کو اسکول کے یونیفارم میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ اور ان کی بیٹی نے گھر کے باہر موجود فوٹوگرافرز کی طرف کوئی ردعمل نہیں دیا اور نہ ہی ہاتھ ہلایا۔ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی علیحدگی کی اور ایشوریا رائے کے بچن ہاؤس چھوڑنے کی افواہیں کافی عرصے سے زیر گردش ہیں۔ امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا پر بھی ان فالو کر دیا تھا۔