اسلام آباد ۔کوئی سرکاری ملازم بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال نہیں کر سکے گا،وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے سوشل میڈیا کے بلا اجازت استعمال پر پابندی عائد کردی ،وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں آنے والے وفاقی اداروں کے سرکاری ملازمین بغیر اجازت کوئی میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کر سکیں گے، حکومتی سرکلر کے مطابق گورنمنٹ سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964 کی پاسداری کریں اور بغیر اجازت فیس بک، ٹویٹر سمیت سوشل میڈیا کی کوئی بھی ایپلی کیشن استعمال نہیں کر سکیں گے۔