اچھی نیند جسم کی باڈی کلاک کو متوازن رکھنے کے لیے اہم ہے۔
جس میں ہارمونز اور نیورو ٹرانسمیٹر کی سطح میں 24 گھنٹوں کے دوران اتار چڑھاؤ کا توازن شامل ہوتا ہے۔
موٹاپے کے باعث عقاب اڑنے سے قاصر
محققین کی تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ زائد وزن یا موٹاپے کا شکار افراد جن کی نیند پوری نہیں ہوتی۔
ان کی باڈی کلاک مناسب طور پر متوازن نہیں رہتی، جس سے منفی میٹابولک اثرات پیدا ہو سکتے ہیں۔
تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ منفی اثرات مردوں اور عورتوں کے درمیان مختلف انداز میں ظاہر ہوتے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ اچھی نیند لینے سے باڈی کلاک کو درست کر کے ممکنہ طور پر موٹاپے اور اضافی وزن سے جڑے بعض خطرات کو کم کیا جا سکتا ہے۔