کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ وہ چینی الیکٹرک گاڑیوں پر 100فیصد ٹیرف عائد کرے گا، جس میں ٹیسلا بھی شامل ہے۔
یہ اقدام تجارتی مسائل اور مقامی صنعت کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
نئے ٹیرف کے تحت، چینی کمپنیوں کی طرف سے درآمد کی جانے والی الیکٹرک گاڑیاں، جن میں ٹیسلا جیسے بڑے برانڈز بھی شامل ہیں، پر ڈیوٹی کی شرح دوگنا ہو جائے گی۔
چینی الیکٹرک گاڑیوں کی کمپنی BYD کا ہواوےکے ساتھ معاہدہ
کینیڈا کی حکومت نے اس اقدام کو ملک کی مقامی الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت کو فروغ دینے اور غیر ملکی مسابقت سے بچانے کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔
یہ اقدام چینی اور کینیڈین کاروباری برادریوں میں تجارتی تعلقات پر گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے اور عالمی مارکیٹ میں چینی الیکٹرک گاڑیوں کی موجودگی کو متاثر کر سکتا ہے۔