ممبئی: بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور گوری خان کی شادی کے کئی برس گزرنے کے بعد بھی ان کی محبت برقرار ہے، اور اس کی بڑی وجہ شاہ رخ کا رشتہ داریوں کو مقدم رکھنا ہے۔
ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے کہا کہ اگر انہیں اپنے کیریئر اور گوری میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے، تو وہ فلمیں چھوڑ دیں گے کیونکہ وہ گوری کے بغیر زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔
اداکار نے کہا کہ گوری کے بغیر وہ پاگل ہو جائیں گے، کیونکہ وہ ان کی زندگی کی واحد چیز ہیں جن سے وہ محبت کرتے ہیں۔
شاہ رخ خان نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے آریان کو یہ سکھایا ہے کہ دوسروں کی بے عزتی کرنا مناسب نہیں اور احترام کی اہمیت کو سمجھایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے کبھی اپنی بیوی کے پرس میں نہیں جھانکا اور بیڈروم میں جانے سے پہلے ہمیشہ دستک دیتے ہیں، چاہے وہ اپنی بیٹی کا کمرہ ہی کیوں نہ ہو۔
شاہ رخ خان نے شادی کے ابتدائی دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ممبئی میں پہلی رات جب انہیں شوٹنگ میں تاخیر ہوئی، تو انہوں نے گوری کو ٹیکسی میں بلایا کیونکہ ان کے پاس خود کی گاڑی نہیں تھی۔