Author: Web Desk

واشنگٹن — امریکی محکمہ دفاع، پینٹاگون، نے کہا ہے کہ سابق فوجیوں کی گرفتاری پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان، میجر جنرل پیٹرک رائیڈر، نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ایک مستحکم شراکت داری قائم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے اور علاقائی سلامتی اور مشترکہ اہداف کے حصول میں پاکستان کی مدد کرتا رہے گا۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ دونوں ممالک کی فوجی اور سیاسی قیادت میں دو طرفہ امور پر بات چیت جاری رہتی ہے اور…

Read More

لاہور — چوہدری پرویز الٰہی نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے وکیل، مختار رانجھا نے عدالت میں ایک روزہ حاضری کی معافی کی درخواست دائر کی ہے، جس میں کہا گیاہے کہ پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے۔ پرویز الٰہی کی جانب سے عدالت میں میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا جائے گا، جس کی بنیاد پر استدعا کی گئی ہے کہ انہیں ایک دن کی حاضری سے استثنا دیا جائے۔

Read More

سان ڈیاگو۔ محققین نے مریخ کے زیر زمین مائع پانی کے ایسے بڑے ذخائر دریافت کیے ہیں جو سیارے کی سطح پر موجود سمندروں کو بھرنے کے لیے کافی ہیں۔ ناسا کے انسائیٹ لینڈر سے حاصل کردہ معلومات کا استعمال کرتے ہوئے سائنسدانوں نے یہ تخمینہ لگایا ہے کہ زیر زمین موجود پانی مریخ کو ایک سے دو کلو میٹر کی گہرائی میں ڈھانپ سکتا ہے۔ تاہم، ماہرین کا کہنا ہے کہ مریخ پر مستقبل میں اس پانی کے ذخائر کو استعمال کرنے کی کوشش کرنے والے افراد کو اس کے زیادہ استعمال کی امید کم ہی ہے۔ یہ پانی…

Read More

دوحہ۔ قطر میں جاری غزہ مذاکرات کے سلسلے میں آج وزیراعظم نے اسرائیلی انٹیلی جنس چیف کے ساتھ بند کمرے میں ملاقات کی، جس میں امریکا اور مصر کے انٹیلی جنس سربراہان بھی موجود تھے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد غزہ میں جنگ بندی کے لیے نئی بات چیت کا آغاز قطر میں ہوا، جس میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سربراہ بھی شامل ہیں۔ مذاکرات کا مقصد غزہ میں گزشتہ 10 ماہ سے جاری اسرائیل-حماس جنگ کا خاتمہ اور 115 یرغمالیوں کی حماس کی قید سے رہائی ہے۔ اسرائیلی وفد…

Read More

لاہور۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے یومِ آزادی پر پہنے گئے لباس کی قیمت جان کر سوشل میڈیا صارفین حیرت زدہ رہ گئے۔ مریم نواز پاکستان کی اُن خوبصورت سیاستدان خواتین میں شامل ہیں جو ہر موقع پر دلکش لباس کا انتخاب کرتی ہیں، اور اکثر سوشل میڈیا پر ان کی دلکش شخصیت کے چرچے بھی ہوتے ہیں۔ گزشتہ روز ملک بھر میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ پاکستان کی 77ویں سالگرہ منائی گئی، اور ہر پاکستانی نے آزادی کے جشن کی مناسبت سے خاص لباس پہنا۔ اس موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی اور پرچم کشائی…

Read More

اسلام آباد۔ پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن (پاشا) کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو قومی سطح پر ‘ فائر وال ‘ کی تنصیب سے 30 کروڑ ڈالر کا نقصان پہنچ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، حکومت انٹرنیٹ فائر وال کی تنصیب کر رہی ہے جس کے ذریعے انٹرنیٹ پر مواد اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی نگرانی کی جائے گی۔ فائر وال کی تنصیب کی وجہ سے انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ اور وی پی این سروس میں خلل کا سامنا ہے۔ ‘انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ سے کاروباری آپریشنز کے مکمل طور پر بند ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ…

Read More

ریاض ، ذہنی سکون کے لئے عمومی طور پر لوگ ایک ہی شادی کو ترجیح دیتے ہیں، کچھ لوگ دو یا تین شادیاں کرتے ہیں، لیکن ایک سعودی شہری نے دنیا میں سب سے زیادہ شادیاں کرنے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق، ابو عبداللہ نامی سعودی شہری، جسے صدی کا سب سے زیادہ شادی کرنے والا شخص قرار دیا گیا، نے مردوں کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، ابو عبداللہ نے 63 سال کی عمر میں اپنی 53 ویں شادی کی، جس کے بعد مزید شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایک انٹرویو…

Read More

لاہور — پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کی منظوری وزیراعلیٰ مریم نواز نے دی ہے۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آئی ٹی حب کے قیام اور صوبے کے طلبہ کے لیے میرٹ پر اسکالرشپ کی بھی منظوری دی گئی۔ مریم نواز نے لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی اور آئی ٹی حب کے قیام کے لیے فوری اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا۔ اجلاس میں مریم نواز نے پوزیشن ہولڈرز کو انعام دینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ کی…

Read More

نئی دہلی  ۔ساتویں جماعت کے طالب علم کی منفرد اور ایماندارانہ چھٹی کی درخواست انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔ بھارت میں راکیش نامی طالب علم نے اپنے کلاس ٹیچر کو انگریزی میں لکھی ہوئی ایک مزاحیہ چھٹی کی درخواست بھیجی جس میں اس نے اپنی غیر موجودگی کی اطلاع دی۔ درخواست کی رسمی تحریر نے اس وقت ایک غیر متوقع موڑ لیا جب طالب علم نے سادگی سے لکھا، “میں نہیں آؤں گا، نہیں آؤں گا، نہیں آؤں گا۔ شکریہ، میں نہیں آنے والا۔” یہ درخواست سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی، جہاں صارفین طالب علم…

Read More

لاہور — پاکستان تحریک انصاف کے لاپتہ رہنما حماد اظہر نے پارٹی میں گروپ بندی کی نشاندہی کرتے ہوئے پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ حماد اظہر نے پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی صدارت کی ذمہ داری مزید جاری رکھنے سے انکار کرتے ہوئے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حماد اظہر نے پارٹی میں لابنگ اور کچھ مخصوص افراد کی اجارہ داری پر شدید اعتراض کرتے ہوئے قیادت کو ایسے افراد کی نشاندہی کی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر جاری اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ بدقسمتی سے میری عمران خان…

Read More