نئی دہلی ۔ساتویں جماعت کے طالب علم کی منفرد اور ایماندارانہ چھٹی کی درخواست انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ہے۔
بھارت میں راکیش نامی طالب علم نے اپنے کلاس ٹیچر کو انگریزی میں لکھی ہوئی ایک مزاحیہ چھٹی کی درخواست بھیجی جس میں اس نے اپنی غیر موجودگی کی اطلاع دی۔
درخواست کی رسمی تحریر نے اس وقت ایک غیر متوقع موڑ لیا جب طالب علم نے سادگی سے لکھا، “میں نہیں آؤں گا، نہیں آؤں گا، نہیں آؤں گا۔ شکریہ، میں نہیں آنے والا۔”
یہ درخواست سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی، جہاں صارفین طالب علم کی بے باکی اور سادگی سے محظوظ ہوئے اور اس کی تعریف کی۔
ایک صارف نے نوٹ کیا کہ طالب علم نے “پرنسپل” کا غلط ہجے کیا ہے، اور تبصرہ کیا کہ اس درخواست کے باعث پرنسپل کونے میں بیٹھ کر روتی ہوئی محسوس ہو رہی ہوگی۔