- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
Author: Web Desk
اسلام آباد(نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت کے پولی کلینک اسپتال نے یو این وومن کی تکنیکی مدد اور امریکی سفارت خانے کے بین الاقوامی منشیات اور قانون نافذ کرنے والے دفاتر (INL) کی مالی معاونت سے “اینٹی ریپ کرائسز سیل” (ARCC) کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ سیل پولی کلینک اسپتال میں تحافض پراجیکٹ کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ اینٹی ریپ کرائسز سیل جنسی تشدد کے خلاف متحدہ کوششوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور متاثرین کو انصاف اور شفا کی تلاش میں طاقتور بنانے کے لیے کام کرتے ہیں۔ یہ مراکز متاثرین کو طبی اور نفسیاتی مدد، قانونی معاونت، اور…
ملتان – امریکہ کے ڈپٹی چیف آف مشن (DCM) اینڈریو شوفر نے جنوبی پنجاب کے اپنے پہلے دورے کے دوران 29-31 جولائی کو پاکستان میں اقتصادی ترقی کو فروغ دینے میں امریکہ کی کوششوں اور پاکستان کے زراعتی شعبے میں امریکی کاروبار کے کردار پر روشنی ڈالی۔ “پاکستانی آم عالمی سطح پر مشہور ہیں، اور یہ شعبہ ملک کی معیشت اور ثقافت کے لیے انتہائی اہم ہے۔ امریکہ نے پنجاب اور سندھ بھر میں پروسیسنگ سہولتوں کے لیے جدید گریڈرز فراہم کرکے آم کی صنعت کی حمایت کی ہے،” DCM شوفر نے 31 جولائی کو لطیف آباد آم فارم کے…
اسلام آباد۔کامن ویلتھ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ، جن کی قیادت میں ایک پانچ رکنی وفد تھا، نے آج وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے سیکریٹری جنرل اسکاٹ لینڈ کو پاکستان کے دورے پر خوش آمدید کہا۔ کامن ویلتھ کی پاکستان کے سماجی، اقتصادی، اور جمہوری اداروں کی مسلسل حمایت کو سراہتے ہوئے، وزیراعظم نے کامن ویلتھ کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے امور، خاص طور پر نوجوانوں کی طاقتور ترقی، اچھی حکمرانی، اور موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے کی حکومت کی خواہش کا اعادہ کیا۔ مولانا کا حکومت میں شامل ہونے سے انکار،وزیر…
پیرس(سپورٹس ڈیسک)پیرس اولمپکس کے دوران ترک شوٹر یوسف ڈیکیک نے 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں چاندی کا تمغہ حاصل کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ ترک شوٹر اس لیے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ انکے پاس شوٹنگ گیئر کے مناسب آلات ہی موجود نہیں تھے تاہم اپنی قابلیت کی بدولت انہوں نے اولمپکس میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ اولمپک میڈیا نے دعویٰ کیا کہ یوسف ڈیکیک نے سال 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں اپنا ڈیبیو کیا تھا۔ شوٹر مقابلوں کے دوران شور سے بچنے کیلئے کانوں پر ہیڈفون لگاتے ہیں اور مخصوص گلاسز کا…
اسلام آباد (شوبز نیوز )خوبصورت گلوکارہ آئمہ بیگ غیر معینہ مدت کیلئے پاکستان کو چھوڑ کر چلی گئی ہیں۔ انسٹاگرام پر انہوں نے مختلف اسٹوریز شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے مداحوں کو ملک چھوڑنے کی خبر دی ہے۔ بیگ نے لکھا ’اللہ عمرہ قبول کرے اور اپنے حفظ و امان میں رکھے، بائے پاکستان، میں اپنے ملک کو بہت یاد کروں گی۔ انہوں نے لکھا کہ وہ معمول کے طور پر ایک یا دو ہفتوں اور چند مہینوں کیلئے نہیں بلکہ ایک لمبے عرصے کیلئے ملک سے باہر جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ وہ ملک چھوڑنے…
اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں میں ہفتے کے روزکی چھٹی ختم کر دی گئی ،وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ہفتہ کے روز 2گھنٹوں کیلئے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں ہونگی ۔وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں میں ہفتے کی روز کی چھٹی کو ختم کردیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق 10 اگست سے ہوگا نوٹیفیکیشن کے مطابق ہفتہ کے روز تعلیمی اداروں میں مختلف مضامین میں کمزور بچوں پر توجہ دی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کے روز…
تہران۔یران کے دارالحکومت میں پاسداران انقلاب کا بند کمپلیکس جس میں اسماعیل ہنیہ ٹھہرے ہوئے تھے اور جہاں انھیں میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا اس کی تصویر جاری کردی گئی۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب اُس وقت میزائل حملے میں شہید کیا گیا جب وہ نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد گیسٹ ہاؤس پہنچے تھے۔ یہ گیسٹ ہاؤس جہاں اسماعیل ہنیہ سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کو ٹھہرایا گیا تھا۔ دراصل ایران کے پاسداران انقلاب کے بند کمپلیکس کا حصہ تھا۔ یہ کمپلیکس سخت سیکیورٹی والے علاقے…
اسلام آباد۔وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کو بتایا کہ حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کو فالو نہ کرنے کی وجہ سے ایکس(ٹوئٹر)پر پابندی برقرار ہے کیونکہ وہ صرف ہماری گائیڈ لائنز پر سات فیصدعمل کرتے ہیں چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر کو کھولنے میں انہیں کوئی مسئلہ نہیں جس دن حکومت کہے گی کھول دیں گے ۔سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اپنے اشتہارات تو چلاتے ہیں مگر ٹیکس نہیں دیتے ،اگلے سال مارچ اپریل میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کر دیں گے چیئرمین…
تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ہزاروں افراد نے شرکت کی نماز جنازہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جنازے کے شرکا نے فلسطین کے جھنڈے بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ اسماعیل ہنیہ کو جمعے کو قطر کے دارالحکومت دوحا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ فلسطینی مزاحتمی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ گزشتہ روز اسرائیل کے حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ اسماعیل ہنیہ تہران میں ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے…
اسلام آباد (کامرس رپورٹر)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10.86 روپے فی لیٹر تک کمی کر دی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر 1 اگست 2024 سے ڈیزل کی قیمت میں 10.86 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی ہے۔ پٹرول کی قیمت فی لیٹر 6.17 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت 6.32 روپے فی لیٹر اور ہلکے ڈیزل کی قیمت 5.72 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں کی تبدیلیوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات…