اسلام آباد (کامرس رپورٹر)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10.86 روپے فی لیٹر تک کمی کر دی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر 1 اگست 2024 سے ڈیزل کی قیمت میں 10.86 روپے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی ہے۔
پٹرول کی قیمت فی لیٹر 6.17 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت 6.32 روپے فی لیٹر اور ہلکے ڈیزل کی قیمت 5.72 روپے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں کی تبدیلیوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ۔
وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ 1 اگست 2024 سےلیکر15 اگست تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے
ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت 283.63 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 272.77 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جس میں 10.86 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کا استعمال زراعت اور نقل و حمل کے شعبوں میں ہوتا ہے، اس لیے اس کی قیمت میں کمی سے صارفین کی مشکلات کم ہوں گے
پٹرول کی قیمت 275.60 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 269.43 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جس میں 6.17 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے۔