پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ایک اور غیر معمولی ریکارڈ قائم کر لیا۔
نیپیئر میں کھیلے جا رہے اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جو پاکستانی ٹیم کے لیے ایک ناخوشگوار تجربہ ثابت ہوا۔
سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستانی باؤلنگ لائن کو مشکلات کا سامنا رہا، جس کے دوران وائیڈز اور لیگ بائی کی صورت میں ٹیم نے 43 اضافی رنز دیے۔
پاکستانی باؤلرز نے اس میچ میں 21 وائیڈز، 13 لیگ بائی، 2 نو بالز اور 7 بائی کے رنز دیے، جو ایک ون ڈے اننگز میں گرین شرٹس کی جانب سے تیسرے سب سے زیادہ ایکسٹرا رنز تھے۔
پاکستان کا سب سے زیادہ ایکسٹرا دینے کا ریکارڈ 1999 میں مانچسٹر میں اسی حریف کے خلاف قائم ہوا تھا، جب 47 اضافی رنز دیے گئے تھے۔
اس کے علاوہ، 1990 میں شارجہ میں سری لنکا اور 2003 میں دمبولا میں نیوزی لینڈ کے خلاف 44 اضافی رنز دینے کا ریکارڈ بھی قائم کیا گیا تھا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔