بھارتی کرکٹ ٹیم سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر محمد سراج نے روہت شرما کو شاندار طریقے سے پویلین کی راہ دکھا دی۔
انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات ٹائٹنز اور ممبئی انڈینز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں گجرات ٹائٹنز کے فاسٹ بولر محمد سراج نے ممبئی انڈینز کے اوپنر روہت شرما کو پہلے اوور کی چوتھی گیند پر بولڈ کر دیا۔
ممبئی انڈینز کو 197 رنز کا ہدف درپیش تھا، اور روہت شرما اس ہدف کا تعاقب کرنے کے لئے اننگز کے آغاز میں ہی میدان میں اُترے تھے، لیکن محمد سراج نے انہیں جلدی پویلین واپس بھیج دیا۔
یاد رہے کہ جب چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا تو بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا تھا کہ فاسٹ بولر محمد سراج کو ٹیم سے باہر کرنا ضروری تھا، کیونکہ اگر سراج نئی گیند سے بولنگ نہ کریں تو وہ اتنے مؤثر نہیں رہتے۔
اس پر محمد سراج نے آئی پی ایل کے شروع ہونے سے قبل ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ گزشتہ سال انہوں نے زیادہ تر وکٹیں پُرانی گیند سے حاصل کی تھیں اور ان کا اکانومی ریٹ بھی بہت کم تھا۔ ان کے مطابق، اعداد و شمار خود ان کی کارکردگی کو ثابت کرتے ہیں، اور انہوں نے نئی اور پُرانی دونوں گیندوں سے شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔