مظفر آباد۔آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا سبز ہلالی پرچم لہرا دیاگیا،
دارلحکومت مظفرآباد کے نلوچھی پل پر کشمیری نوجوانوں نے آزاد کشمیر کی تاریخ میں سب سے بڑا 80 فٹ لمبا 30 فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔
قومی پرچم لہرانے سے قبل نوجوانوں نے دومیل سے نلوچھی پل تک ریلی نکالی گئی ، ریلی میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
دارالحکومت حکومت کی فضاءکشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی،آزاد کشمیر کی تاریخ میں سب سے بڑے پرچم کو دیکھنے اور اس کے ساتھ اپنی تصاویر بنوانے کے لیے شہریوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہو گئی۔