لندن۔۔نجی ٹی وی چینل 92 کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ رواں سال کے آخر میں مریم نواز کے خلاف کیس ہار جائیں گے اور انہیں چاہیے کہ زیادہ جرمانے اور بھاری مالی نقصان سے بچنے کے لیے وہ فوری طور پر برطانیہ میں اپنی نشریات بند کر دیں۔
92 انتظامیہ نے وکلاکے مشورے کے بعدیکم اگست سے برطانیہ میں نشریات بند کر دیں
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خلاف اپنے ایک پروگرام میں توشہ خانہ سے تحائف لینے کے بے بنیاد الزامات کے بعد 92 نیوز کی برطانیہ میں ٹرانسمیشن بند ہو گئی ہیں۔
مریم نواز شریف نے 92 نیوز کے خلاف برطانوی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے اور ٹرائل کی سطح پر ہی چینل انتظامیہ نے نشریات روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کراچی ائیر پورٹ پر غیر ملکی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
7 نومبر 2022 کو 92 نیوز کے پروگرام ‘مدمقابل میں میزبان عامر متین اور ثروت ولیم نے الزام لگایا تھا کہ مریم نواز شریف نے بیوروکریسی کی مدد سے توشہ خانہ سے 10 لاکھ کی گھڑی محض 45 ہزار روپے میں حاصل کی تھی۔
جبکہ سرکاری دستاویزات کے مطابق مریم نواز پر لگایا گیا یہ الزام سراسر جھوٹا تھا۔اس الزام کے بعد مریم نواز شریف نے برطانیہ کی ہائی کورٹ میں 92 نیوز کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا
92 نیوز کے وکلا نے قبول کیا ہے کہ ان کے پاس مریم نواز پر لگائے گئے الزام کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ وکلا نے یہ بھی دلائل دیے کہ توشہ خانہ سکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد 92 نیوز کے اینکرز کو مریم نواز کے خلاف خبریں سوشل میڈیا سے ملی تھیں۔
پاکستان اور برطانیہ میں 92 نیوز کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ چینل نے برطانوی وکلا کے مشورے پر 31 جولائی 2024 کے بعد سے برطانیہ میں اپنی نشریات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس مشورے کے بعد جولائی میں چینل انتظامیہ نے برطانوی حکومت کی میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو ایک مراسلہ بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ برطانیہ میں 92 نیوز کی مالک کمپنی گلیکسی براڈکاسٹنگ نیٹ ورک لمیٹڈ کو ختم کیا جا رہا ہے اور 31 جولائی 2024 کے بعد برطانیہ میں 92 نیوز اپنی نشریات روک دے گا۔
ترجمان ن لیگ نے کہا کہ مریم نواز پر لگایا جانے والا الزام جھوٹا تھا، انہوں نے توشہ خانہ سے کبھی فائدہ نہیں اٹھایا۔
اس الزام کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے مریم نواز نے برطانیہ میں 92 نیوز کے خلاف مقدمہ دائر کیا اور وہ اپنے دعوے میں سچی ثابت ہوئیں کیونکہ 92 نیوز کے وکلا کے کارروائی کے دوران تسلیم کیا کہ ان کے پاس مریم نواز پر لگائے گئے الزامات کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔