اسلام آباد(نیوز رپورٹر)ایچ ای سی کے خلاف جعلی خبریں نشر کرنے پر اے بی این نیوز پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا
پیمرا نے ایچ ای سی کے خلاف جعلی خبر نشر کرنے پر اے بی این نیوز پر جرمانہ عائد کیا ہے۔
پیمرا کونسل آف کمپلینٹس نے ایچ ای سی اور اس کے چیئرمین کے خلاف کرغزستان کے کچھ بلیک لسٹ میڈیکل کالجوں پر پابندی کو منسوخ کرنے کے بے بنیاد الزامات لگائے
بے بنیاد اور جعلی خبر نشر کرنے پر اے بی این نیوز پر سخت تنبیہ کے ساتھ پانچ لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔
ندیم چوہدری کی نمائندگی میں اے بی این نیوزاپنے الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہی
پیمرا کونسل نے اپنے فیصلے میں مہتاب پبلی کیشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ پندرہ دنوں کے اندر پانچ لاکھ روپے جرمانہ جمع کرنے سمیت ہدایات کی تعمیل کرے۔
کونسل نے متنبہ کیا ہے کہ عدم تعمیل اور اس طرح کی خلاف ورزی کے اعادہ کی صورت میں پیمرا قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی شروع کی جائے گی۔