اگرچہ ماضی میں جینے کو بعض افراد ناپسند کرتے ہیں، مگر ایک تازہ سائنسی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ ماضی کی یادوں سے جُڑے رہتے ہیں، وہ نہ صرف قریبی اور پائیدار دوستیوں کے حامل ہوتے ہیں بلکہ ان کی جسمانی اور ذہنی صحت بھی نسبتاً بہتر ہوتی ہے۔
جرنل کگنیشن اینڈ ایموشن میں شائع شدہ اس مطالعے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ ماضی کی حسین یادوں سے جڑے افراد نہ صرف مضبوط سماجی تعلقات قائم کرتے ہیں بلکہ ان روابط کو دیرپا بنانے میں بھی دوسروں کے مقابلے میں زیادہ کامیاب ہوتے ہیں۔
تحقیق کی قیادت کرنے والے ماہر، کوان جو ہوانگ نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ جو لوگ ماضی کی خوشگوار یادوں کو دل سے اپناتے ہیں، وہ اپنے اہم تعلقات کو گہرائی سے محسوس کرتے ہیں اور ان کو سنوارنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔
ہوانگ کے مطابق، ایسی وابستگی کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان افراد کی دوستیاں وقت کے ساتھ بھی قائم رہتی ہیں، چاہے عمر بڑھ جائے، ترجیحات بدلیں یا زندگی کی ذمے داریاں بڑھ جائیں۔
محققین نے مزید واضح کیا کہ مثبت سماجی رشتے نہ صرف فلاح و بہبود میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں بلکہ بڑھتی عمر میں ذہنی سکون، یادداشت اور علمی صلاحیتوں کو بھی بہتر بناتے ہیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔
ماضی کی یادوں سے وابستگی: بہتر دوستیوں اور صحت سے جُڑی ایک نئی تحقیق
best news breaking news cbc news cbs2 news at 6 comedy news comedy news podcast election news florida news fun news funny news komo news news news bloopers news for genz news headlines news podcast odd odd news offbeat news seattle news strange news tech news trump news tv news vaazkl news weekly weird news weird news weird news headlines weird news podcast weird news reviewed weird news stories weird news storys