اسلام آباد۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیئرمین محسن نقوی کے استعفیٰ کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔
ذرائع ابلاغ میں محسن نقوی کے استعفیٰ کے حوالے سے اطلاعات زیر گردش ہیں، تاہم پی سی بی کے ترجمان نے ان تمام خبروں کو غلط اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس میں کوئی صداقت نہیں پائی جاتی۔
یاد رہے کہ بعض اسپورٹس ویب سائٹس نے رپورٹ کیا ہے کہ محسن نقوی ممکنہ طور پر چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفی ہو سکتے ہیں کیونکہ وہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر منتخب ہو چکے ہیں۔