اسلام آباد ۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول ٹیم پشاور زلمی نے سوشل میڈیا کی معروف شخصیت جنت مرزا کو اپنی آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان پشاور زلمی نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کیا، جس کے مطابق جنت مرزا پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے دوران ٹیم کی ڈیجیٹل پروموشنل سرگرمیوں کا اہم حصہ ہوں گی۔
جنت مرزا پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سوشل میڈیا انفلوئنسرز میں شمار ہوتی ہیں۔ زلمی کا یہ اقدام نوجوانوں میں اپنی مقبولیت مزید بڑھانے اور آن لائن مداحوں سے بہتر تعلقات قائم کرنے کی ایک کوشش ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پشاور زلمی نے عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کو بھی اپنا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹیم کی ٹی وی پارٹنر شپ مشہور الیکٹرانکس کمپنی ٹی سی ایل کے ساتھ سات سال سے جاری ہے، جو پی ایس ایل سیزن 9 میں بھی پشاور زلمی کا آفیشل ٹی وی پارٹنر رہا۔