ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی والدہ، کم فرنینڈس کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں، جن میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
کم فرنینڈس گزشتہ ماہ مارچ میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد آئی سی یو میں زیرِ علاج تھیں۔ کئی روز تک طبی نگہداشت کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکیں اور حال ہی میں ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں ان کا انتقال ہو گیا۔
آخری رسومات کے موقع پر جیکولین فرنینڈس اپنے والد ایلرائے فرنینڈس کے ہمراہ موجود تھیں۔ ان کے قریبی دوست اور ساتھی اداکار سونو سود بھی غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ نظر آئے۔
اپنی والدہ کی خراب صحت کے باعث جیکولین نے حالیہ دنوں میں اپنے تمام فلمی اور پیشہ ورانہ شیڈول کو معطل کر دیا تھا تاکہ وہ اپنی والدہ کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکیں اور ان کی دیکھ بھال کر سکیں۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔