کراچی۔ کھیلوں اور جدت کے امتزاج کے ساتھ BYD پاکستان۔ میگا موٹر کمپنی نے حال ہی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے ساتھ رواں سیزن کے آفیشل موبیلٹی پارٹنر کے طور پر شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ دنیا کی نمبر ون نیو الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے والے مینوفیکچرر اور پاکستان کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ کے درمیان اس اہم اشتراک نے ٹورنامنٹ کی شاندار افتتاحی تقریب میں مرکزی حیثیت حاصل کی، جس سے نیو انرجی ویہکل کمپنی کی سرگرمیوں کا ایک فعال سلسلہ کا آغاز ہوا ہے جن کا پورے ٹورنامنٹ کے دوران جوش و خروش کو بڑھانے کے لئے اہتمام کیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں انٹرٹینمنٹ اور ٹیکنالوجی کے خوبصورت ملاپ کے ساتھ BYD کی Shark 6 گاڑی ٹورنامنٹ کی ٹرافی لے کر اسٹیڈیم میں شاہانہ طریقے سے داخل ہوئی۔ بعد ازاں، سپر اسٹار علی ظفر نے BYD Shark 6گاڑی میں سوار ہوکر اسٹیڈیم کے گرد چکر لگایا اور جشن منایا۔ یہ پرفارمنس ستاروں سے مزین افتتاحی تقریب کے طور پر کوریوگراف کی گئی جسے اسٹیڈیم میں موجود کرکٹ کے مداحوں اور اسکرینوں پر لاکھوں افراد نے براہ راست ملاحظہ کیا، جس سے BYD کی موجودگی مستحکم ہوئی اور پاکستان کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ میں اسکی شاندار آمد نظر آئی۔
اس بڑی شراکت داری کے تحت BYD پاکستان کی طرف سے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کو BYD Sealگاڑی سے نوازا جائے گا۔ اس کے علاوہ، پورے ٹورنامنٹ کے دوران BYD کی گاڑیاں چاروں شہر وں۔راولپنڈی، لاہور، کراچی اور ملتان کے اسٹیڈیمز کے اندر نمایاں طور پر رکھی جائیں گی جس سے شائقین تکنیکی جدت اور پائیدار نقل و حرکت کے مستقبل کا بھرپور جائزہ لے سکیں گے۔ ٹورنامنٹ کے دوران مختلف مقامات پر BYD Seal،BYD Shark 6اور BYD ATTO 3سمیت جدت انگیز گاڑیوں کے ماڈلز نمائش کے لیے پیش کئے جائیں گے اور برانڈ کی وسیع و جدید ترین لائن اپ کی نمائش کی جائے گی۔
BYDپاکستان کے کنٹری ہیڈ لی جیان نے کہا ‘ہم اس شاندار سیزن کے لئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے ساتھ شراکت داری پر بہت خوش ہیں۔ یہ اشتراک نہ صرف پاکستان میں BYD کی موجودگی کو مضبوط بناتا ہے بلکہ پائیدار نقل و حرکت کے حل سے متعلق ہمارے عزم کا قائدانہ طریقے سے اعادہ بھی ہوتا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہمیں اپنی جدید اور انقلابی نیو انرجی وہیکلز کی نمائش پر فخر ہے جو ملک کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ میں ماحول دوست جدت متعارف کرا رہی ہیں۔
میگا موٹر کمپنی کے جی ایم مارکیٹنگ سید حیدر مجتبیٰ نے کہا، ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے ساتھ ہمارا اشتراک میگا موٹر کمپنی کے لئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ ہم نے جدید اور پائیدار نقل و حرکت کو فروغ دینے سے متعلق BYD کا مشن جاری رکھا ہوا ہے۔ ہم اس شراکت داری کے تحت اپنی جدید گاڑیوں کی نمائش کے ذریعے شائقین کے تجربے کو ایک نئی جہت دینے کے لئے پرجوش ہیں جو حقیقی معنوں میں ہمارے قائدانہ طریقہ کار کی عکاسی کرتی ہے اور ہمیں پاکستان کی پرجوش کرکٹ کمیونٹی سے منسلک ہونے کا ایک منفرد موقع بھی فراہم کرتی ہے۔
اس جدت انگیز طریقہ کار کے ہمراہ BYD نے کھیلوں کے میدان میں برانڈ کی سرگرمیوں کو دوبارہ ترتیب دینے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے، جن میں پائیداری کے عزم کو میدان کے اندر اور باہر یادگار تجربات کے جذبے سے جوڑا گیا