اسلام آباد۔اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے پہلے کنونشن کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا بھر سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس اہم موقع پر سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے معزز پاکستانیوں نے بھرپور شرکت کر کے اپنی قومی وابستگی اور کمیونٹی سے جڑت کا عملی ثبوت دیا۔
سعودی عرب سے شرکت کرنے والے نمایاں افراد میں صدر پاکستان انویسٹرز فورم چوہدری شفقت محمود،چئیرمین مسلم لیگ ن چوہدری اکرم گجر،صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب شیخ سعید احمد، سنئیر نائب صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب سردار محمود الحق ڈوگر، چئیرمین جدہ ریجن میاں رضوان الحق، صدر پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب چوہدری تصور حسین چوہدری، سابقہ مشیر اوورسیز آزاد کشمیر سردار عنائت اللہ، فنانس سیکرٹری پاکستان انویسٹرز فورم علی خورشید ملک، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن جدہ ریجن عمر مسعود پوری عمر مسعود پوری، صدر کرسچن کیمونٹی جان گلزار،سنئیر نائب صدر پاکستان انویسٹرز فورم فضل شریف ،چئیرمین پاک میڈیا جرنلسٹس فورم چوہدری نورالحسن گجر اور دیگر شامل تھے۔
یہ کنونشن اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو اجاگر کرنے، ان کے کردار کو تسلیم کرنے اور ان کے لیے بہتر پالیسی سازی کی راہ ہموار کرنے کی ایک اہم کاوش ہے۔ شرکاء نے اس پلیٹ فارم کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے سہولیات میں اضافہ کیا جائے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
تقریب میں ملک بھر سے حکومتی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی اور اوورسیز پاکستانیوں کے مثبت کردار کو سراہا۔