کنشاسا: افریقی ملک کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں موسلا دھار بارشوں کے بعد آنے والے تباہ کن سیلاب نے کم از کم 30 افراد کی جان لے لی، جبکہ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق، صوبائی وزیر صحت پیٹریسن گونگو اباکاضی نے بتایا کہ تاحال 30 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، تاہم نقصانات کا اندازہ لگانا مشکل ہے کیونکہ شہر کے کئی علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور متعدد مکانات و سڑکیں مکمل طور پر برباد ہو چکی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دریائے ندجیلی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے، جس کے اطراف ایک کروڑ 70 لاکھ سے زائد افراد آباد ہیں۔ اس صورتحال کے باعث مرکزی شاہراہ مکمل طور پر بند ہو چکی ہے اور متعدد ڈرائیورز گزشتہ روز سے سڑکوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔
شہری پیٹریسیا میکونگا نے بتایا، “میں ایئرپورٹ سے دوست کو لینے گیا تھا، لیکن واپسی پر ہمیں پوری رات گاڑی میں گزارنی پڑی کیونکہ پارکنگ کے لیے کوئی محفوظ جگہ موجود نہیں تھی۔”
شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو چکی ہے جبکہ کئی علاقوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
کنشاسا کے گورنر ڈینئیل بمبا لوباکی کے مطابق، پانی کی لائنوں کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم توقع ہے کہ آئندہ دو سے تین روز میں سپلائی بحال کر دی جائے گی۔ گورنر نے کئی ہلاکتوں کی وجہ غیرقانونی تعمیرات کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے مکانات میں رہنے والے افراد کو جلد ہی متبادل مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔