اسلام آباد۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی سابقہ کرکٹرز اور شوبز سے وابستہ معروف شخصیات اپنی اپنی ٹیموں اور پسندیدہ کھلاڑیوں کی حمایت میں پیش پیش ہیں۔
ایک نجی ٹی وی شو میں اوپنر احمد شہزاد، فواد عالم اور اداکارہ عمارہ چوہدری مہمان بنے، جہاں میزبان نے ان سے دلچسپ اور مزاحیہ سوالات کیے، جبکہ کھلاڑیوں نے بھی اپنے تجزیات پیش کیے۔
پروگرام کے دوران میزبان نے اداکارہ عمارہ چوہدری سے ہنسی مذاق کے انداز میں سوال کیا کہ اگر کسی کرکٹر کا رشتہ آ جائے تو وہ کس کھلاڑی کو ترجیح دیں گی؟ اس سوال کے لیے انہیں چار آپشنز بھی دیے گئے۔
میزبان کی جانب سے دی گئی آپشنز میں بابراعظم، نسیم شاہ، صائم ایوب اور اعظم خان کے نام شامل تھے، جن میں سے اداکارہ کو کسی ایک کو چننا تھا۔
دلچسپ بات یہ رہی کہ اداکارہ نے آپشنز سے ہٹ کر شاہد آفریدی کو اپنا پسندیدہ کرکٹر قرار دیا، تاہم میزبان کے اصرار پر انہوں نے بابراعظم کا انتخاب کیا اور اگر ان کی جانب سے رشتہ آتا ہے تو ہاں کرنے کی بھی حامی بھر لی۔