نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بابراعظم بطور بیٹر تو کامیاب رہے، تاہم کپتان کی حیثیت میں وہ ٹیم کی قیادت کرنے میں ناکام رہے۔
بابر اعظم نے 3 میچز میں 43 کی اوسط سے 129 رنز بنائے، جن میں 2 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ ان کی بہترین اننگز 78 رنز رہی، تاہم وہ کوئی میچ فنش نہ کر سکے اور پاکستان کو سیریز میں کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا۔
فہیم اشرف نے 2 میچز میں 38 کی اوسط سے 76 رنز بنائے، جب کہ سلمان علی آغا نے 3 میچز میں 26 کی اوسط سے 78 رنز اسکور کیے، ان کی بہترین اننگز 58 رنز رہی۔ عثمان خان نے 2 میچز میں 25.50 کی اوسط سے 51 رنز بنائے، اور ان کی بہترین اننگز 39 رنز رہی۔
کپتان محمد رضوان نے 3 میچز میں 24 کی اوسط سے 72 رنز بنائے، ان کی بہترین اننگز 37 رنز تھی۔ عبداللہ شفیق نے تمام تین میچز کھیل کر 72 رنز بنائے، ان کی اوسط 23.33 رہی، اور ان کی بہترین اننگز 36 رنز تھی۔
نسیم شاہ نے ٹیل اینڈرز میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 3 میچز میں 68 رنز بنائے، ان کی اوسط 22.66 رہی، اور انہوں نے ایک نصف سنچری بھی اسکور کی۔ طیب طاہر نے 15.66 کی اوسط سے 47 رنز بنائے، جن میں ان کی بہترین اننگز 33 رنز رہی۔ سفیان مقیم 15، عاکف جاوید 10، اور حارث رؤف اور امام الحق 4،4 رنز بنا سکے۔
بولنگ میں عاکف جاوید نے سب سے زیادہ 7 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے 3 میچز میں 165 رنز دے کر یہ کارنامہ انجام دیا، ان کی فی وکٹ اوسط 23.57 رہی۔ عرفان خان نے 51 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، ان کی اوسط 17 رنز رہی۔ سفیان مقیم نے 2 میچز میں 78 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ حارث رؤف نے 20 اوورز میں 113 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم شاہ نے 114 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ فہیم اشرف اور محمد وسیم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی طرف سے بین سیئرز نے 10 وکٹیں حاصل کیں، جیکب ڈفی نے 7 وکٹیں لیں، اور ناتھن اسمتھ نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ مارک چیپمین نے ایک میچ میں 132 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اوسط میں سب سے آگے رہے، جب کہ میٹ ہینری 107، ڈیرل مچل 137 اور محمد عباس 104 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔