ممبئی انڈینز کے مایہ ناز فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں واپسی تاحال غیر یقینی کا شکار ہے۔

بمراہ، جو حال ہی میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے، اب رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 7 اپریل کو شیڈول اگلے میچ میں بھی شرکت کر پائیں گے یا نہیں، یہ واضح نہیں ہو سکا۔

کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق، جنوری میں کمر کی تکلیف کا شکار ہونے والے بمراہ اس وقت بحالی پروگرام (ری ہیب) میں مصروف ہیں، اور جلد دوبارہ میدان میں ایکشن میں نظر آنے کی امید ہے۔

اس وقت وہ بنگلورو میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں موجود ہیں، جہاں وہ فٹنس کے حتمی ٹیسٹ سے گزر رہے ہیں۔ ان کی شمولیت کا فیصلہ بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم کی منظوری کے بعد ہی ممکن ہوگا، جس کے بعد وہ ممبئی انڈینز کی جانب سے آئی پی ایل میں واپسی کریں گے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version