کراچی: پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کی شروعات سے قبل کراچی کنگز نے اپنی نئی ٹیم کٹ پیش کر دی، جو شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔
یہ نئی کٹ “دی پیس کلب” نے ڈیزائن کی ہے، جو اپنے جدید فیشن اور منفرد اسپورٹس ویئر اسٹائل کے لیے جانا جاتا ہے۔ لباس کا مرکزی رنگ نیلا ہے جو ٹیم کے وقار، عزم اور استقامت کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ سرخ رنگ کی لائنیں ٹیم کے جوش و جذبے اور توانائی کی علامت کے طور پر شامل کی گئی ہیں۔
شرٹ کا انداز سادہ مگر شائستہ ہے، جس میں کلاسیکی ڈیزائن اور جدت کا حسین امتزاج موجود ہے – جو پیس کلب کی تخلیقی مہارت کی نمائندگی کرتا ہے۔
ڈیزائنرز نے اس کٹ کو اس انداز میں تیار کیا ہے کہ یہ نہ صرف دیدہ زیب ہے بلکہ کھلاڑیوں کی میدان میں کارکردگی کے لیے بھی مکمل طور پر موزوں ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہونے جا رہا ہے، جبکہ کراچی کنگز اپنی مہم کا آغاز 12 اپریل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم، کراچی میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ سے کرے گی۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔