پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں سیزن کے لیے ایک باوقار اور ممتاز کمنٹری پینل تشکیل دے دیا ہے، جس میں بین الاقوامی اور مقامی اسٹارز شامل ہیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انگلینڈ کے مایہ ناز سابق کپتان سر ایلسٹر کُک، تجربہ کار براڈکاسٹر مارک نکولس، سابق انگلش آل راؤنڈر ڈومینک کارک، جنوبی افریقا کے جے پی ڈومینی، آسٹریلیا کے مشہور کمنٹیٹر مائیک ہیزمین، نیوزی لینڈ کے اوپنر مارٹن گپٹل اور بنگلہ دیش کے اطہر علی خان بھی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
اسی طرح آسٹریلیا کی دو بار ویمنز ورلڈ کپ جیتنے والی سابق کھلاڑی لیزا اسٹالیکر پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں بطور کمنٹیٹر اپنے فرائض انجام دیں گی۔
پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کمنٹیٹرز میں سابق کپتان رمیز راجا، وسیم اکرم، وقار یونس، اور عامر سہیل شامل ہیں، جبکہ بازید خان، عروج ممتاز، اور کرکٹ تجزیہ کار سکندر بخت بھی اس منفرد پینل کا حصہ ہوں گے۔ واضح رہے کہ وسیم اکرم پی ایس ایل میں پہلی بار کمنٹری کرتے نظر آئیں گے۔
علاوہ ازیں، لیگ کی تاریخ میں پہلی بار مکمل اردو کمنٹری کے لیے طارق سعید، علی یونس، عقیل سمر، مرینہ اقبال اور سلمان بٹ کو منتخب کیا گیا ہے۔
میچز کے دوران میزبانی کے فرائض معروف اسپورٹس اینکر زینب عباس اور آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ سرانجام دیں گی۔
یاد رہے کہ پی ایس ایل کا دسویں سیزن 11 اپریل سے 18 مئی تک لاہور، کراچی، راولپنڈی اور ملتان کے میدانوں میں منعقد ہوگا۔
- صفحہ اول
- تازہ ترین
- پاکستان
- بین الاقوامی
- جڑواں شہر
- سپورٹس
- شوبز
- سی پیک
- کاروبار
- سرمایہ کاری
- رئیل سٹیٹ
- تعلیم
- صحت
- کشمیر
- ٹیکنالوجی
- آٹو
- موسمیاتی تبدیلی
- اوورسیز پاکستانی
- یوتھ کارنر
- عجیب و غریب
- کالم
تازہ ترین معلومات کے لیے سبسکرائب کریں
آرٹ، ڈیزائن اور کاروبار کے بارے میں فو بار سے تازہ ترین تخلیقی خبریں حاصل کریں۔