اسلا آباد ۔سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش نہ ماضی میں برداشت کی گئی تھی اور نہ ہی آئندہ برداشت کی جائے گی۔ انہوں نے ملک دشمن عناصر کو خبردار کیا کہ جو بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں، ان کے خلاف جلد ڈنڈا چلے گا اور وہ گرفتار کیے جائیں گے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے یہ بیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ (سابق ٹوئٹر) پر اپنے ایک پیغام میں دیا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ اس وقت ملک سے باہر ہیں، لیکن مئی کے مہینے میں پاکستان کے لیے خوش آئند خبریں سامنے آئیں گی۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ یہ خبریں روایتی سیاسی قوتوں کی جانب سے نہیں بلکہ کہیں اور سے آئیں گی۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ پاکستان کے خلاف بیرونی سازشوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملک کے خلاف سرگرم عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔