امریکا میں ایک خاتون کے گیس اسٹیشن پر رکنے کی وجہ سے وہ کروڑ پتی بن گئیں۔

فلوریڈا کے شہر ہیالے کی رہائشی 62 سالہ نوبیا فیگٹ گیس اسٹیشن پر رکی اور 50 لاکھ ڈالر کے کراس ورڈ کیش اسکریچ ٹکٹ خریدے۔

20 ڈالر میں خریدا گیا یہ ٹکٹ خاتون کے لیے خوش قسمتی کا پیغام ثابت ہوا، کیونکہ انہوں نے اس ٹکٹ سے 50 لاکھ ڈالر کا ٹاپ انعام جیتا۔

لاٹری حکام کے مطابق، نوبیا نے ایک ساتھ 32 لاکھ 62 ہزار 138 ڈالر کی رقم وصول کرنے کو ترجیح دی۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version