اسلام آباد: پاکستانی حکومت کی جانب سے غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کے لیے مقرر کردہ ڈیڈ لائن کل 31 مارچ کو ختم ہوگئی۔

اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 8 لاکھ 85 ہزار 902 تک پہنچ چکی ہے، اور یہ عمل ابھی بھی جاری ہے۔

پاکستان حکومت کے فیصلے کے مطابق، ملک چھوڑنے کی آخری تاریخ گزر چکی ہے، جس کے بعد اب ان افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے، جنہیں اب باعزت واپس بھیجنے کے لیے کافی وقت فراہم کیا جا چکا تھا۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version