پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق، پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز آج سہ پہر 3 بجے سے ہو گیا ہے۔ ٹکٹس 7 اپریل سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر فزیکلی دستیاب ہوں گے۔

آن لائن خریداری کرنے والے شائقین کرکٹ اپنے ٹکٹس آسانی سے بُک کر سکتے ہیں، جنہیں ٹی سی ایس پک اپ مراکز سے حاصل کیا جا سکتا ہے یا گھر پر ڈلیوری کے ذریعے بھی پہنچایا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا، اور ایونٹ کے تمام میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے۔

پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں شائقین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے ہر میچ میں ٹکٹ ریفل بھی ہوگی، جس میں مختلف دلچسپ انعامات دیے جائیں گے۔

Share.
Leave A Reply

Exit mobile version